ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ، وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کردیا
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نےکہاہےکہ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،درآمدی پلاسٹک پر انحصار کم کرنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں فضلے کے انتظام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ملک امین اسلم اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پا کستان میں سالانہ 30 ملین میٹرک ٹن فضلہ میونسپل سطح پر پیدا ہوتا ہے،پلاسٹک فضلہ کل فضلے کا 10 سے 14 فیصد ہے اور سال 2050 تک اس کی مقدار دوگنی ہوجائے گی،سال 2020 میں پیدا ہونے والے 3.9 میلین ٹن پلاسٹک فضلے میں سے صرف 30 فیصد ریسائیکل ہوتا ہے،پاکستان نے پچھلے مالی سال 2.4 ارب روپے لاگت کا 35,651 ٹن پلاسٹک درآمد کیا۔
وزیر اعظم نے کہا ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیہات میں شامل ہے،درآمدی پلاسٹک پر انحصار کم کرنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں چین کی پلاسٹک کی درآمد پر پابندی کی پالیسی کو بھی زیر غور لیا جائے۔