ریلیشن شپ کیلئے پہلی ملاقات کی وہ صورت جس میں کھانے کا بل خواتین کو ادا کرنا چاہیے
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلیشن شپ کی آسٹریلوی ماہر جینا ہاکنگ نے کچھ ہفتے قبل کہا تھا کہ پہلی ملاقات میں کھانے کا بل ہمیشہ مردوں کو ادا کرنا چاہیے تاہم اب انہوں نے ایک ایسی صورت بھی بیان کر دی ہے کہ جس میں پہلی ملاقات میں کھانے کا بل خواتین کو ادا کرنا چاہیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق36سالہ جیناہاکنگ نے کہا ہے کہ میں اب بھی یہ نہیں کہتی کہ خواتین کو پوری ڈیٹ کا بل ادا کرنا چاہیے مگر ایک ایسی صورت ہے جس میں خواتین کو پہلی ملاقات میں اپنے حصے کا بل خود ادا کرنا چاہیے اور وہ صورت یہ ہے کہ اگر خاتون مرد کو ملاقات پر بلائے۔
جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ”اگر پہلی ڈیٹ پر خاتون اپنے ممکنہ پارٹنر کو ڈیٹ پر بلاتی ہے تو ایسی صورت میں خاتون کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا بل ادا کرے اور مرد کو اپنے حصے کا بل ادا کرنے دے۔ اگر مرد خاتون کو ملاقات کے لیے بلاتا ہے تو ایسی صورت میں خواتین کو کبھی بھی بل ادا نہیں کرنا چاہیے۔ اگر خاتون آدھا یا پورا بل دینے کی ضد کرے گی تو یہ اس مرد کے ساتھ اس کے متوقع تعلق کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔ اگر مرد خاتون کو ملاقات کے لیے بلاتا ہے اور پورا بل خود دیتا ہے، تو یہ ان کے تعلق کی اچھی ابتداءہو گی۔جو خواتین کسی مرد کے ساتھ طویل مدتی تعلق کی خواہاں ہوں، انہیں چاہیے کہ اس مرد کے ساتھ پہلی ملاقات میں کبھی بھی بل دینے کی ضد نہ کریں، اس کا مرد پر منفی اثر پڑے گا اور اس کی آپ کے متعلق رائے کچھ اچھی نہیں ہو گی۔“