دوستوں نے شادی سے پہلے دولہا کو برہنہ کرکے سڑک پر کھمبے سے باندھ دیا

دوستوں نے شادی سے پہلے دولہا کو برہنہ کرکے سڑک پر کھمبے سے باندھ دیا
دوستوں نے شادی سے پہلے دولہا کو برہنہ کرکے سڑک پر کھمبے سے باندھ دیا
سورس: Youtube

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شادی سے قبل پارٹی کرتے دولہا کے ساتھ اس کے دوستوں نے مذاق مذاق میں ایسی حرکت کر ڈالی کہ جان کر آدمی ایسے دوستوں سے پناہ مانگنے لگے۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر باسلڈن میں پیش آیا ہے جہاں دوستوں نے اپنے اس دولہا دوست کو برہنہ کرکے سڑک کنارے ایک سٹریٹ لائٹ کے کھمبے کے ساتھ باندھ دیا۔ انہوں نے اپنے دوست کے تمام کپڑے اتار ڈالے۔ اس نے صرف زیرجامہ، جرابیں اور جوتے پہن رکھے تھے اور ٹیپ کے ساتھ کھمبے سے بندھا ہوا پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دوستوں نے رات کے وقت اپنے دوست کو اس کھمبے سے باندھا۔ اگلی صبح جب لوگ کام کاج کے لیے نکلے تو اسے نیم برہنہ حالت میں کھمبے کے ساتھ بندھا دیکھ کر حیران رہ گئے۔اس دولہا کا نام جیک ولکنز بتایا گیا ہے جس کی آئندہ ہفتے شادی ہونے والی ہے۔ دوستوں کی اس حرکت کی وجہ سے جیک اپنے شہر میں ہی نہیں بلکہ پورے برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی معروف ہو چکا ہے اور باسلڈن کے شہریوں کی طرف سے ایک آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں وہ باسلڈن کونسل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس سال کرسمس لائٹس پر جیک کو مدعو کیا جائے کیونکہ اب وہ ایک سیلیبریٹی بن چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -