دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی کے بونٹ پر فحش فلموں کی اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والے پولیس آفیسر کو بڑی خوشخبری مل گئی
ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) چار سال قبل دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی کے بونٹ پر فحش فلموں کی اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والے پولیس آفیسر کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔ دی سن کے مطابق یہ شرمناک واقعہ 2017ءمیں پیش آیا تھا۔ راہگیروں نے اس پولیس آفیسر کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ فحش فلموں کی اداکارہ کارلا گیبرلوور کے ساتھ شرمناک حالت میں موجود ہوتا ہے۔
اس نے اداکارہ کو ہتھکڑی لگا رکھی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس آفیسر کو نوکری سے ہٹا دیا گیا تاہم اس نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ چارسال طویل قانونی جنگ کے بعد بالآخر ہائی کورٹ نے آفیسر کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کارلا گیبرلوورکا کہنا ہے کہ ”مجھے خوشی ہے کہ آفیسر کے حق میں فیصلہ آ گیا ہے اور وہ ملازمت پر بحال ہو گیا ہے۔“ واضح رہے کہ 2017ءمیں ان دونوں کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا تھا جس سے کارلا کو بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔