وفاقی حکومت کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے ’کامیاب پاکستان منصوبہ‘ شروع کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے ’کامیاب پاکستان منصوبہ‘ شروع ...
وفاقی حکومت کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے ’کامیاب پاکستان منصوبہ‘ شروع کرنے کا اعلان

  

اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کےحوالےسےکامیاب پاکستان منصوبہ شروع کرنےکااعلان کردیا،وزیراعظم عمران خان 9اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم 9 اگست کو "کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیاہے،کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈےپرمشتمل سب سےبڑاپروگرام ہوگا،ہاوسنگ منصوبے ،سکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے ’کامیاب پاکستان پروگرام‘ کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی ’کامیاب پاکستان پروگرام‘ میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسربراہ ’کامیاب جوان پروگرام‘ عثمان ڈار نے کہاکہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت مستحق خاندان کے 1فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم لاگت ہاوسنگ سکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -