جیولن تھرو فائنل، ارشد ندیم کے مدمقابل بھارت کے علاوہ اور کونسے ممالک کے کھلاڑی ہونگے؟ اہم تفصیلات آگئیں

جیولن تھرو فائنل، ارشد ندیم کے مدمقابل بھارت کے علاوہ اور کونسے ممالک کے ...
جیولن تھرو فائنل، ارشد ندیم کے مدمقابل بھارت کے علاوہ اور کونسے ممالک کے کھلاڑی ہونگے؟ اہم تفصیلات آگئیں

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیولن تھرو کے فائنل میچ میں پاکستان ، بھارت، جرمنی ، چیک ریپبلک ، بیلاروس اور مالدیوا کے ایتھلیٹ مدمقابل ہونگے۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے گزشتہ روز جیولن تھرو کے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کیا تھا،فائنل میچ اب 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ارشد ندیم اب اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے کی پاکستان کی واحد امید ہیں۔ارشد ندیم نے کوالیفائی مقابلے میں  نیزہ 85 اشاریہ 16 میٹر دور پھینکا تھا، وہ اپنے گروپ میں پہلے اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔فائنل میچ میں ارشد ندیم کا مقابلہ  عالمی نمبر ون یوہاننس ویٹر ،  جرمنی کے جولین ویبر،چیک ری پبلک کے جیکب یوڈ لیج سمیت بھارتی کھلاڑی نیراج چوپڑا سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم کا پرسنل بیسٹ بھی 86 اشاریہ 38 میٹر ہے جبکہ بھارت کے نیراج چوپڑا کا پرسنل بیسٹ 88 اشاریہ 07 ہے۔اس سے قبل دونوں کا مقابلہ 2018 کے ایشین گیمز میں ہوا تھا جہاں بھارت کے نیراج نے طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ 

مزید :

کھیل -