بنگلہ دیش میں بارات پر آسمانی بجلی گر گئی، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

بنگلہ دیش میں بارات پر آسمانی بجلی گر گئی، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آنکھوں میں ...
بنگلہ دیش میں بارات پر آسمانی بجلی گر گئی، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں
سورس: Twitter

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں ایک بارات پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شب گنج شہر میں کشتی کے ذریعے بارات پہنچی تو طوفان آگیا۔ باراتیوں نے طوفان سے بچنے کیلئے کشتی چھوڑ کر پناہ لینے کی کوشش کی تو اسی دوران ان پر چند سیکنڈز میں کئی بار آسمانی بجلی آگری جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں دولہا زخمی ہوا ہے ۔ دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

رواں مون سون سیزن میں بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کوکس بازار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش میں ہر سال بجلی گرنے کے واقعات میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہارتے ہیں۔

حکام کے مطابق 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں وہ 82 افراد بھی شامل ہیں جو مئی کے مہینے میں ایک ہی دن میں آسمانی بجلی کا نشانہ بنے تھے۔ کئی اموات سرکاری سطح پر ریکارڈ بھی نہیں ہوپاتیں۔ آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 2016 میں 200 نہیں بلکہ 349 افراد بجلی گرنے کے واقعات میں لقمہ اجل بنے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -ماحولیات -