سپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی، 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد گرفتار

سپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی، 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد گرفتار
سپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی، 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد گرفتار

  

ڈٰیہرہ دھوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں پولیس کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے سپا سنٹر پر چھاپہ مار کر نو لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلدانی شہر میں جنگل لگژری سپا سنٹر کے بارے میں پولیس کو اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ یہاں جسم فروشی کا اڈہ چلایا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے سپا سنٹر کے مالک کو متعدد بار اپنے ملازمین کی ویری فکیشن کروانے کا کہا گیا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے سپا سنٹر پر چھاپہ مار کر نو لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران سپا سنٹر کا مالک بھی ایک لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار لڑکیوں میں سے دو ریاست اتر پردیش، تین ہریانہ، ایک میزور، ، ایک منی پور، ایک مغربی بنگال اور ایک مدھیہ پردیش کی رہنے والی ہے۔ لڑکیوں کو ایک انتہائی چھوٹے کمرے میں ناقص سہولیات کے ساتھ رکھا گیا تھا جب کہ گاہکوں کیلئے نہ صرف الگ کیبن بنائے گئے تھے بلکہ ان میں ہر سہولت بھی موجود تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -