عشرہ محرم الحرام ، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے عشرہ محرم کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے،کراچی کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے،محرم کی مجالس اور جلوس میں کورونا ایس او پیز اور ذاکرین کےلئے ویکسی نیشن لازمی قرار، مجالس اور جلوس طے شدہ اور روایتی مقامات پر ہی منعقد کرائے جائیں۔ خیبرپختونخوا میں محرام الحرام سے متعلق قواعد و ضوابط طے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں بزرگ شہریوں اور بچوں کی تعداد کم سے کم رکھی جائے، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا افراد کی مجالس اور جلوسوں میں شرکت پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کےجاری کردہ ایس او پیز کےمطابق مجالس کےانعقادکےلئےجگہ مناسب اور کشادہ ہونی چاہیے، امام بارگاہوں میں 6 فٹ فاصلہ برقرار رکھنےکیلئےنشانات لگائےجائیںگے،داخلی راستے پر تمام افراد کی تھرمل سکریننگ، ماسک اور سینی ٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے،امام برگاہوں میں مجالیس سےپہلےاوربعدمیں کلورین سےفرش کی صفائی لازمی بنائی جائے، نیاز کی تقسیم کے مقامات پر زیادہ بھیڑ نہ ہو، مصافحہ اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے۔