میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو  لازمی مضامین میں کتنے فیصد  نمبرز اضافی ملیں گے؟ وفاقی وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو  لازمی مضامین میں کتنے فیصد  نمبرز اضافی ...
میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو  لازمی مضامین میں کتنے فیصد  نمبرز اضافی ملیں گے؟ وفاقی وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے    ہر طالب علم کو لازمی مضامین میں متناسب نمبروں کے علاوہ 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزارت تعلیم کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو اختیاری مضامین کے نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں متناسب نمبرز دینے کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہےکہ ہر طالب علم کو لازمی مضامین میں متناسب نمبروں کے علاوہ 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے'۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -