شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان ثالثی کرانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا ؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعوی کردیا 

 شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان ثالثی کرانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا ...
 شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان ثالثی کرانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا ؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعوی کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کےدرمیان کئی ماہ سےجاری اختلافات پانچ روزپہلےاعلی قیادت اور میرے مثبت کردار کے بعد حل ہونے پر سب کا شکر گزار ہوں،اس تنازعے کے حل میں میرے ثالثی کردار کے ساتھ ساتھ شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے مثبت ردعمل کا بڑا ہاتھ ہے۔

نذیر چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیاض الحسن چوہان نے کسی انسان کو دوسرے انسان کے عقیدے پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں،مذہب اور عقیدے کا معاملہ انسان اور خدا کے درمیان ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کچھ منفی عناصر نے اس سارے تنازعے میں غلط کردار ادا کر کے اسے طول دیا جس سے پارٹی، معاشرے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -