محرم الحرام سے قبل سکیورٹی فورسز ان ایکشن ، لاہور سے تین دہشتگرد گرفتار

محرم الحرام سے قبل سکیورٹی فورسز ان ایکشن ، لاہور سے تین دہشتگرد گرفتار
محرم الحرام سے قبل سکیورٹی فورسز ان ایکشن ، لاہور سے تین دہشتگرد گرفتار

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر 59آپریشن کئے گئے، آپریشن کے دوران لاہور سے تین دہشتگردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،دہشتگردوں میں محمدفرحان،محمد ارشد ،مظہرعباس شامل ہیں، مشتبہ دہشتگردوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن میں انچاس مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، تفتیش میں کئی اہم کامیابیاں ملی جن کی مدد سے مزید انٹیلی جنس آپریشن کیے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -