شہر لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا 

 شہر لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بڑا قدم ...
 شہر لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ شہر لاہور میں ٹریفک کے مسائل بہت بڑھ رہے ہیں، ٹیپا، ایل ڈی اے اوردیگر متعلقہ ادارے ان مسائل کے حل کے لیے مربوط لائحہ عمل بنائیں اور بھرپور منصوبہ بندی کریں، شہر میں ٹریفک مسائل کےدیرپاحل کےلیےایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے،یہ کمیٹی ٹریفک جام کے بڑھتے مسائل ، روڈ ایکسیڈنٹ ،سائن بورڈز، پیدل چلنے والوں کے مسائل ،سڑکوں کی حالت اور دیگرگھمبیر مسائل پر نہایت تفصیلی سٹڈی کر کے ان مسائل کے حل کے لیے اپنی رپورٹ پیش کرے گی تا کہ ہم اس کی روشنی میں بہتر منصوبہ بندی کر سکیں

ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا)کےایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئے روز ٹریفک کے مسائل بہت بڑھ رہے ،حادثات اور ٹریفک جام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،شہر میں مختلف آبادیوں کے الگ الگ نوعیت کے ٹریفک مسائل ہیں جن کا حل بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بہترین پالیسی سازی کی ضرورت ہے،ہلکی اور بھاری گاڑیوں، موٹرسائیکل ، سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے الگ الگ مسائل ہیں جن کا حل وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)کومتعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور اعتماد کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بے پناہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -