’زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں‘ ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں

’زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں‘ ...
’زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں‘ ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزیر اعظم ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پوری قوم کورونا کے خلاف متحد جبکہ اپوزیشن ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ موصوف نے کورونا پر سیاست کی بھونڈی کوشش کی، لندن سے ماسک پہن کر اس نیت سے آئے کہ ریلیف حاصل کریں گے، پوری قوم کورونا کے خلاف متحد جبکہ اپوزیشن ہرزہ سرائی میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ 20 ارب ڈالر کرنٹ اکانٹ خسارہ چھوڑنے والے کس منہ سے معیشت پر درس دے رہے ہیں؟ قوم پر 30 ہزار ارب کا قرضہ تھوپنے والوں نے پراجیکٹس میں پیسے بنائے،بھگوڑے وزیر خزانہ نےمصنوعی طریقے سےڈالرز 120 روپے پر رکھا، زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں،سرکاری تحائف گھر لے جانے والوں کو قوم کے پیسوں کا منجن زیب نہیں دیتا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -