ہنی سنگھ پر تشدد کا الزام، وہ کتنی دولت کے مالک ہیں اور ان کی بیوی نے کتنے پیسوں کا مطالبہ کیا ہے؟ جان کر ہی ہوش اڑ جائیں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے اپنے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس دائر کیا ہے جس میں عدالت نے گلوکار کو 28 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ہنی سنگھ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 25 ملین امریکی ڈالر ہے جو بھارتی کرنسی میں 173 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ ہنی سنگھ سالانہ 42 کروڑ روپے کماتے ہیں اور وہ بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد میں شامل ہیں۔
شالنی تلوار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ جس گھر میں رہائش پذیر ہیں اس کا کرایہ پانچ لاکھ روپے ہے جو ہنی سنگھ کو ادا کرنا چاہیے۔ شالنی سنگھ نے اس کے علاوہ اپنے شوہر سے عبوری معاوضے کے طور پر 10 کروڑ روپے کی رقم کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ شالنی تلوار نے دلی کی تیس ہزاری کورٹ میں اپنے شوہر، ان کے والدین اور چھوٹی بہن کے خلاف 160 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی ہے جس میں ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔