شوکت خانم ہسپتال کراچی کا افتتاح کب ہوگا؟ وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کیلئے پوری طرح تیار ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کیلئے پوری طرح تیار ہے،انشاءاللہ۔ کراچی کا یہ شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا'۔
کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کیلئے پوری طرح تیار ہے،انشاءاللہ۔ کراچی کا یہ شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 4, 2021
pic.twitter.com/iXkYfN8C6h