افغانستان پرسول اورعسکری حکام کااہم اجلاس طلب

افغانستان پرسول اورعسکری حکام کااہم اجلاس طلب
افغانستان پرسول اورعسکری حکام کااہم اجلاس طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان پرسول اورعسکری حکام کااہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کریں گے،اجلاس میں عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فوادچوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعیدیوسف بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائےگا،اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -