پاکستان ہائی کمیشن  لندن یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے 5اگست کو تصویری نمائش کا انعقاد کرے گا

پاکستان ہائی کمیشن  لندن یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے 5اگست کو تصویری نمائش ...
پاکستان ہائی کمیشن  لندن یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے 5اگست کو تصویری نمائش کا انعقاد کرے گا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ)  پاکستان ہائی کمیشن لندن یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے 5اگست کو تصویری نمائش اور سیمینار  کا انعقاد کرے گا، مقبوضہ جموں و کشمیر  میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن یوم استحقاق کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد کر رہا ہے،نمائش ہائی کمیشن کے مارکی ایریا میں 05 اگست کو صبح 11:30 بجے منعقد ہوگی،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے پاکستانی کمیونٹی اور کشمیر کے دوستوں کو نمائش کا دورہ کرنے اور دہائیوں سے غیر قانونی بھارتی قبضے میں رہنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی دعوت دی ہے۔

 نمائش کے بعد ہائی کمیشن میں "یوم استحقاق کشمیر" کے عنوان سے ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں برطانوی پاکستانی پارلیمنٹیرین، کشمیری رہنما، انسانی حقوق کے کارکن اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -