برطانیہ میں پاکستانی نژاد نے گولڈ اور ڈائمنڈ کی تجارت میں بڑا نام بنا لیا

برطانیہ میں پاکستانی نژاد نے گولڈ اور ڈائمنڈ کی تجارت میں بڑا نام بنا لیا
برطانیہ میں پاکستانی نژاد نے گولڈ اور ڈائمنڈ کی تجارت میں بڑا نام بنا لیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں گولڈ اور  ڈائمنڈ کی تجارت میں پاکستانی نژاد نے بڑا نام بنا لیا ہے،"درانیز "برینڈ کے مالک خاور درانی کا کہنا ہے کہ محنت اور مشقت انسان کو ضرور  کسی مقام پر پہنچاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خاور درانی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کاروبار کا آغاز لاہور سے کیا اور برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں اس وقت "درانیز "کے نام سے  ہمارا سب سے بڑا ڈائمنڈ کا مرکز ہے ،مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ اس وقت ھمارا نام اور کام نمبر ون پر ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مجھے برطانیہ میں مختلف مواقعوں پر ایوارڈز سے نوازا گیا جو ہمارے کام کا نام اور  عوام کا اعتماد ھے ۔ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے ہر کام سے پاکستانی مارکیٹ  کو فائدہ ہو ہم نے پاکستان کے اندر آپنے  بہت زیادہ مراکز بنا رکھے ہیں ۔  مقصد یہی ہے کہ پاکستان کی مارکیٹ کو فائدہ ہو پاکستان کا کوئی بھی قومی دن ہو یا پاکستان کا کوئی بھی ایونٹ میں اور میری  ٹیم  بڑھ  چڑھ کر حصہ لیتے ھیں ۔  

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -