معروف برطانوی گلوکار ڈچ ویلی کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار (ریپر )ڈچ ویلی کے نام سے مشہو ر ہونے والے سٹیفین فیبلس نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر کلمہ شہادت پڑھ لیا اور دین اسلام میں داخل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں گلوکار عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کر رہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کیلئے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔
A video has been circulating online of the prominent UK rapper, 'Dutchavelli', taking his shahadah and becoming Muslim. pic.twitter.com/ZAv3LIzL7i
— 5Pillars (@5Pillarsuk) August 3, 2022
ڈچ ویلی نےسماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اب دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور حضرت عیسیٰ کو خدا کے پیغمبر کے ناطے تسلیم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے ،تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔