پریانکا چوپڑا یوکرینی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئیں

پریانکا چوپڑا یوکرینی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئیں
پریانکا چوپڑا یوکرینی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئیں
سورس: @instagram/priyankachopraandunicef

  

وارسا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ معروف اداکارہ پرنکا چوپڑا ان دنوں جنگ زدہ ملک یوکرین کے بے گھر بچوں اور خواتین سے ملاقات کیلئے پولینڈ کے دورے پر ہیں ۔جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑ ایونیسیف کی عالمی خیر سگالی سفیر ہیں اور  یوکرین پر روسی حملے سے بے گھر ہونےوالے ہزاروں مردوں، عورتوں اور بچوں کے بارے میں آگاہی کیلئے مختلف ممالک کے دورے کر رہی ہیں۔اداکارہ ان دنوں پولینڈ کے دورے پر ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یوکرین کے بچوں کے ساتھ کھیلنے بات چیت کرنے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا یوکرینی بچوں کی دکھ بھری کہانی سن کر جذباتی ہو گئیں اور انکی آنکھوں سے آنسو ابھر آئے۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ"ان پناہ گزین بچوں کے ذہن پر جنگ کے گہرے اثرات پڑے ہیں، بہت سی خواتین اور بچوں سے ملاقات کی جو اس جنگ میں ہونے والی ہولناکیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں"۔اداکارہ نے بتایا کہ "یونیسیف کی جانب سے پولینڈ اور خطے میں ماہرین نفسیات کی پنا ہ گزین ماؤں اور بچوں کی مدد کے لیے دستیاب ہیں"۔

واضح رہے کہ یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ ملک یوکرین میں روزانہ تقریباََ دو بچے جاں بحق ہوتے ہیں، یوکرین میں اس وقت 3 ملین سے زائد بچے جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ 2 ملین سے زائد دوسرے ممالک میں پناہ اختیار کئے ہوئے ہیں جن کی امداد کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -