رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سعودی عرب کا بجٹ 20.7 ارب ڈالر سرپلس
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ہر حکومت کو یہی فکر رہتی ہے کہ کس طرح بجٹ کے خسارے کو کم سے کم کیا جاسکے لیکن اسی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک بھی ہیں جن کا بجٹ سرپلس میں چل رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب کا بجٹ 77.9 ارب ریال (20.7 ارب ڈالر) سرپلس رہا۔ مملکت کی وزارت خزانہ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران حکومت کو 370 ارب ریال کی آمدن ہوئی جب کہ اس کے اخراجات 292.5 ارب ریال رہے۔