سعودی عرب میں خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

سعودی عرب میں خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والا گرفتار
سعودی عرب میں خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے کئی خواتین  کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کیا۔

عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ  ملزم خواتین سے آن لائن رابطہ کرتا اور انہیں اپنی آفیشل دستاویزات بھیجنے کو کہتا۔ اس کے بعد وہ خواتین کی تصاویر اور ان کی دستاویزات کی کاپیاں اپنے موبائل میں محفوظ کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ دوسروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -