شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق

 شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق
 شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میر علی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میر علی میں پیش آیا، نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، گولیوں کی زد میں آ کر 2 افراد شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال منتقلی سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔