ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی پوزیشن بے حد کمزور ہے، آپ کو اب اس ہفتے بحکم اللہ اس میں بہتری ملنے کی بڑی امید ہے اور پردہ غیب سے کوئی خبر ملے گی جو آپ کی اس حالت کو بہتر کرے گی۔ البتہ اولاد کے معاملات کے حوالے سے خبردار رہنے کی اشد ضرورت ہے، کہیں آپ کی لاپروائی بعد میں آپ کے لئے مشکلات کا سبب نہ بن جائے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں جاری کشیدگی بڑھ سکتی ہے، آپ کو اپنے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں بات کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ وہ آپ سے چھین لیا جائے گا۔ اپنوں کی مخالفت اور جن کے لئے زندگی میں بے شمار قربانیاں دیں وہ آپ کے شدید مخالف ہو چکے ہیں،اس وقت ان سے دور رہیں ،ورنہ آپسی تعلقات میں زبردست خرابی ہو سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
برخاندانی معاملات میں اس وقت بڑی شدت سے خرابی پیدا ہو سکتی ہے ،ان لوگوں کی طرف سے زیادہ ردِعمل سامنے آئے گا جو لوگ کبھی اپنے تھے۔ اس وقت آپ جس قدر ممکن ہو خاموشی سے چلیں اور کوشش کریں کہ راز کی بات کوئی باہر نہ نکلے۔ اس وقت صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں،اس میں تیزی سے بہتری آنے کی امید ہے اور کچھ رقم بھی ہاتھ لگے گی۔
ج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ ذرا صبر سے کام لیں،اللہ نے چاہا تو اسی میں ہی بہتری ملے گی اور یہ کام غیر متوقع ذریعے سے حل ہو گا۔ جو لوگ بندش ،بیماری ،جادو ٹونہ وغیرہ محسوس کر رہے ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے آزاد ہوں گے جن لوگوں نے روز گار کے لئے سفر کرنا ہے وہ بھی تیاری کر لیں ،اب ہجرت کرنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس کام کو لے کر پریشان ہیں اور کسی طرف سے مسلسل رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے ، وہ رک جائے گا اور برسوں کے بعد آپ کا معاملہ آگے بڑھ سکے گا۔ یہ ہفتہ کاروباری حضرات کے لئے اچھا رہے گا۔ قرض لینے اور دینے کے حوالے سے آسانی ملے گی۔ جس بھی ضرورت کے لئے پریشان تھے، وہ پوری ہو گی۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد نے اپنے کام میں بہتری لانی ہے، وہ اپنے روز گار میں داخل ہوتے وقت پہلے بسم اللہ پڑھیں اس کے بعد سورہ ¿ اخلاص اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر گھر میں داخل ہوں تو برکتیں اور رحمتیں نازل ہوں گی۔ ہر طرح کی نحوست گھر سے بھاگ جائے گی۔ اس کے بعد دوبارہ معاملات ان شاءاللہ بہتری میں داخل ہوں گے اور ایک بار پھر پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم معاملے میں آپ کو بہتری ملے گی۔ آپ اس کے لئے بہت پریشان بھی تھے، ان شاءاللہ اب زمینی سکون حاصل ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں تھے، وہ خوشخبری سن سکیں گے اور جن کو اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے، وہ اب کر سکتے ہیں۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو سکے گی اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی وہ خودبخود ختم ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھیں۔ مایوس ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ کسی بھی مسئلے میں گرفتار ہیں وہ اپنی کسی ذاتی غلطی کی وجہ سے ہیں، وہ توبہ کر لیں خودبخود ہر معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔ جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی تھی ، ان کو بھی معاف کر دیں اور آسانیوں میں آ جائیں گے۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں بھی بہتری اور کچھ تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب اپنے مزاج سے ہٹ کر کام کرنا پڑے گا، مجبوری ہے مگر یہ ضروری ہے۔ جن لوگوں نے اپنے دل کو قابو میں رکھا اور وہ توبہ کر کے سیدھے راستے پر آ گئے، وہ ان شاءاللہ دوبارہ اچھے راستے پر آ جائیں گے اور ماضی میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا جو لوگ باز نہ آئے اپنی شرارتوں سے، وہ لوگ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی مالی پوزیشن میں ان شاءاللہ بہتری آنے کا امکان ہے، جو کام کافی دنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھے،وہ اب چل پڑیں گے مگر جس بڑے کام کی آپ کو تلاش ہے، اس میں ابھی وقت درکار ہے۔ یہ ہفتہ مالی حوالے سے آپ کو سفر بھی کروا سکتا ہے اور پھنسی ہوئی رقم بھی واپس دلا سکتا ہے۔ جس وقت آپ کو کوئی بھی آفرہو، اس کو قبول کر لیں ہاتھ سے ناجانے دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو عشق و محبت کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں، اس میں جتنا مرضی زور لگا لیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بہتر تو یہ ہی ہے کہ اپنے قدم واپس کر لیں اور اپنے مستقبل کو دیکھیں۔ ان دنوں آپ کی ذرا سی غلطی بڑی مشکل میں لا سکتی ہے جو لوگ صرف موبائل پر وقت ضائع کر رہے ہیں، وہ اپنے ساتھ ایک اچھا وقت خراب کر کے ظلم کر رہے ہیں۔ آزمائشی سے دن ہیں، اپنا صدقہ بھی ضرور دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک بڑی رکاوٹ ان شاءاللہ کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی۔آپ کو وہاں سے مدد ملے گی جہاں پر آپ کے گمان میں بھی نہ تھا۔ جو لوگ کسی بھی قانونی مسئلے کا شکار ہیں، وہ نجات پا لیں گے اور جو لوگ سخت مالی قسم کی مشکلات کا شکار ہیں، وہ لوگ غیبی مدد ملتی دیکھیں گے۔ اس وقت آپ کو اپنے روزگار کا ایک نیا سلسلہ بھی بنتا ہوا دکھائی دے گا ۔ ان شاءاللہ ۔