لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آسمان پر بادلوں کا بھی راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اعدادو شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ لاہور میں آج بارش برسنے کے 20 فیصد امکانات ہیں۔