خانیوال؛ رشتے سے انکار پر بڑے بھائی نے 2چھوٹے بھائیوں کو قتل کردیا

Aug 04, 2024 | 10:05 AM

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)خانیوال کے علاقے عبدالحکیم رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی نے اپنے 2 چھوٹےبھائیوں کو فائرنگ اور چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔ 
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ عبدالحکیم کے محلے شیراز آباد میں پیش آیا،ملزم بھائی منیراحمد نے چھوٹے بھائی سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، رشتے سے انکار پر دونوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  بھائی نے مرنے والوں کو ان کے گھروں میں جاکر قتل کیا ،مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت قیصر عباس اور ناصر عباس کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو عبدالحکیم ہسپتال شفٹ کردیا۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
 

مزیدخبریں