"بورڈ کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے" کوچز کی محسن نقوی سے درخواست

"بورڈ کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے" کوچز کی محسن نقوی سے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بڑی درخواست کردی۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے۔دونوں کوچز کا ماننا ہے کہ کارروائی کے خیال کے باعث کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیئے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔حال ہی میں بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ اس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

 دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ بنگلادیش کے دوران ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ پلئیرز فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -