لاہور میں نوجوان ہنی ٹریپ کا شکار، لڑکی نے تشدد کے بعد اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کروالی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں لڑکی نے نوجوان کو گھر بلا کر ساتھیوں سے خوب پٹوایا اور اس کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم ٹرانسفر کروا لی۔
حمزہ نامی نوجوان کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی، شناسائی بڑھی تو لڑکی نے کہاکہ ناشتہ لے کر میرے فلیٹ پر آ جاؤ ناشتہ ٹیبل پر لگایا جا رہا تھا کہ 3 ہٹے کٹے افراد بھی وہاں آ گئے اور حمزہ کو گن پوائنٹ پر دھر لیا اور اسے مار مار کرلہو لہان کر دیا۔تینوں افراد نوجوان پر تشدد کرتے رہے اور لڑکی ویڈیو بناتی رہی، لڑکی نے حمزہ کا موبائل فون لے کر بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ مانگا اور 66 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر الیے اور پھر قیمتی فون اور پرس چھین کر اس سے بھی 14ہزار روپے نکال لیے اورو ہاں سے اسے چلتا کیا۔
کاہنہ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لڑکی سمیت ہنی ٹریپ گینگ کے3 ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے ملزمان سے ویڈیوز برآمد کر لیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔