بھارت میں نوجوان کی گائے سے جنسی زیادتی، شہریوں نے ویڈیو بھی بنائی

بھارت میں نوجوان کی گائے سے جنسی زیادتی، شہریوں نے ویڈیو بھی بنائی
بھارت میں نوجوان کی گائے سے جنسی زیادتی، شہریوں نے ویڈیو بھی بنائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدھیہ پردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں گائے سے جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو ریاست مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال  میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد نے نوجوان کی جانب سے گائے کے ساتھ بدفعلی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی تھی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کیا، ملزم کی شناخت چھوٹو مالویا کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گائے کو کافی مقدس مانا جاتا ہے اور ہندو مذہب کے ماننے والے اسے گاؤ ماتا کے نام سے پکارتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس واقعے کے بعد بھوپال میں مقامی افراد کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور انہوں نے جانوروں پر ظلم کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں جانوروں پر ظلم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ چند ماہ قبل ایک نوجوان کو کتے کو بے دردی کے ساتھ تالاب میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔