بانی پی ٹی آئی نے اپنی بات سے پھر یوٹرن لے لیا: رہنما اے این پی
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی کہی ہوئی بات سے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل رہنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی کہی ہوئی بات سے پھر یوٹرن لے لیا، بانی پی ٹی آئی آج کس منہ سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔میاں افتخار نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی صاف کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان مداخلت نہیں کریں گے۔