مری میں سیاحوں، دکانداروں اور مقامی افراد کے درمیان جھگڑا، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
مری (ویب ڈیسک) مری میں مال روڈ پر سیاحوں، دکانداروں اور مقامی افراد کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جھگڑا مال روڈ پر گاڑی کی پارکنگ کی وجہ سے ہوا، جھگڑے کے دوران پولیس و دیگر فورسز منظر سے غائب ہوگئے۔