کراچی: روسی قونصلیٹ میں گھسنے والی بڑی چھپکلی ’’گو‘‘ کو پکڑلیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کلفٹن میں واقع روسی قونصل خانے میں بڑی چھپکلی ’’گو‘‘ کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلفٹن بلاک 4 روسی قونصلیٹ میں بڑی چھپکلی ’’گو‘‘ کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور چھپکلی کو باحفاظت پکڑ لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق پکڑی جانے والے چھپکلی کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔