ملک توڑنے کی کوشش کرنےوالوں کو آزادگھومنے نہیں دیں گے،سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے والوں کو بلوچستان کی سڑکوں پر آسانی گھومنے نہیں دیں گے ، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یوم شہدا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے. خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کے نام پر بلوچ خواتین کو سڑکوں پر لانا کون سی روایت ہے، ارادی طور پر پاکستان توڑنے والے بلوچستان کی سڑکوں پر نہیں گھوم سکتے۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنل کاز کے نام پر تشدد 2000 سے جاری ہے، شہدا کے خون کا بدلہ پہلے بھی لیا ہے آئندہ بھی لیں گے۔ اپنی پولیس ، لیویز اور ایف سی کو مضبوط کریں گے، آئندہ یوم شہدا کے حوالے سے کسی بھی تقریب کے مہمان خصوصی شہدا کے لواحقین ہوں گے۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب کو معلوم ہے، ہمیں معلوم ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی ڈگریاں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔ دہشت گردی کو پروموٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کہ جارہا ہے، آزادی کے نام پر ملک کو نہیں توڑنے دیں گے، مذکرات کے حامی ہیں لیکن لائسنس تو کلنگ نہیں دے سکتے، اپنا سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔