سانحہ اے پی ایس میں زخمی احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن کرلی

Aug 04, 2024 | 07:56 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل کر لی۔

 واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے احمد نواز بینظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جو آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر بھی بنے ہیں۔احمد نواز کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل کرنے پر بہت خوشی ہے۔سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بعد دوسرا پاکستانی ہوں جو آکسفورڈ یونین کا صدر بنا۔

مزیدخبریں