سول نافرمانی کی تحریک، بنگلہ دیشی آرمی کا اہم بیان سامنے آگیا

سول نافرمانی کی تحریک، بنگلہ دیشی آرمی کا اہم بیان سامنے آگیا
 سول نافرمانی کی تحریک، بنگلہ دیشی آرمی کا اہم بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ہے کہ فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ 

جنرل وقار الزمان نےمسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی حالت میں عوام کی جان و مال اور اہم ریاستی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے اور اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج عوام کی حفاظت کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے لیے مستعد اور مکمل طور پر تیار ہیں۔  بنگلا دیش کی فوج ہمیشہ عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے افسران کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے باخبر رہنے کے لیے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈپارٹمنٹ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کریں۔