بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے : ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبہ کو اہم ہدایات جاری کردیں

بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے : ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبہ کو اہم ہدایات جاری ...
بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے : ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبہ کو اہم ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 144 پاکستانی طلبہ میں سے ایک تہائی پاکستان پہنچ چکے ہیں، چند مزید طلبہ آج کل میں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستانی شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوتے ہی طلبا و طالبات کو فوری ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا ہے، جو طلبہ نہیں پہنچ سکے ان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

ہائی کمیشن کے مطابق طلبا سے کہا ہے کہ اپنے کمروں تک محدود رہیں، اور موجودہ صورتحال سے اپنے آپ کو الگ رکھیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کے سخت گیر اور انتقامی رویے کے باعث طلبہ تحریک نے ملک گیر سِول نافرمانی کی کال دے دی ہے۔ طلبہ تحریک سے وابستہ طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ کئی شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں مزید 50سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔