مشرق وسطیٰ میں حفاظتی اقدامات کے طور پر مزید فوجی تعینات کررہے ہیں،امریکہ

مشرق وسطیٰ میں حفاظتی اقدامات کے طور پر مزید فوجی تعینات کررہے ہیں،امریکہ
مشرق وسطیٰ میں حفاظتی اقدامات کے طور پر مزید فوجی تعینات کررہے ہیں،امریکہ
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب مشیر جوناتھن فائنر نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کے لیے کہہ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں حفاظتی اقدامات کے طور پر مزید فوجی تعینات کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جوناتھن فائنر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہمارا مقصد تناؤ میں کمی لانا ہے، ہمارا مقصد ڈیٹرنس ہے، ہمارا مقصد اسرائیل کا دفاع ہے۔‘
تہران میں حماس کے سرکردہ رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کو امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطٰی میں جنگی طیاروں کا ایک سکوارڈن بھیجے گا جبکہ خطے میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز بھی تعینات رکھے گا۔