بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانوں کا قیام، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان آگیا

بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانوں کا قیام، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان ...
بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانوں کا قیام، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاورڈویژن نےبجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ 

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، اس حوالے سےمیڈیا کےمختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔اعلامیےکے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور اس مہم کے لیےتمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔اعلامیے کے مطابق بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنےوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔

مزید :

قومی -