یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین

یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین
یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کی جانب سے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں کی لگن، بہادری اور بےلوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ افواج پاکستان کے افسران اور جوان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہدا نے اپنے خون سے قوم کی حفاظت کی۔ ان کی عظیم خدمات نے ہماری کمیونٹیز کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے بڑھاتی ہیں۔ مسلح افواج مادروطن کے دفاع کےلیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کے عظیم مقصد کےلیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -