حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کی ”پیارے افضل“میں جاندار اداکاری

حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کی ”پیارے افضل“میں جاندار اداکاری

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ڈرامہ سیریل”پیارے افضل“ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اس ڈرامہ سیریل میں حمزہ علی عباسی کے مقابل عائزہ خان ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں یہ دونوں فنکار اتنی جاندار اداکاری کرہے ہیں کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے ۔سیکستھ سگما کی اس پیشکش کے رائٹر خلیل الرحمن قمر ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں صبا ءحمید،فردوس جمال،صباءفیصل،ثناءجاوید ،انوشے عباسی اور شہریار زیدی شامل ہیں۔”پیارے افضل“ایک رومانٹک کامیڈی ہے یہ ڈرامہ سیریل ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنے پیار کو پانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے لیکن جس لڑکی سے وہ پیار کرتا ہے اس سے اظہار کرنے سے ڈرتا ہے۔اس ڈرامے کی ایک خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ایک ایک سین پر مکمل گرفت نظر آتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...