فلم” بوبی جاسوس“ میں ودیا بالن بھکارن کے روپ میں آرہی ہیں

فلم” بوبی جاسوس“ میں ودیا بالن بھکارن کے روپ میں آرہی ہیں

ممبئی (این این آئی)ودیا بالن نے دیسی ملبوسات بہت زیب تن کرلیے، اب کی بار انہوں نے کچھ الگ کر نے کی ٹھانی اوربن گئیں بھکارن- بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم” بوبی جاسوس“ کا فرسٹ لک کچھ یہی کررہا ہے بیان-پہلے ودیا بالن نے رومینٹک فلموں میں شاندار ساڑھیاں زیب تن کرکے مداحوں کو گھائل کیا اور پھر بات بات پر لڑنے والی بیوی بن کر شوہر کو گھن چکربنا دیا، یہی نہیں بلکہ کسی فلم میں دیسی لک تو کہیں ویسٹرن لک میں بھی دکھائی دیں۔اب آرہی ہیں نئی فلم ” بوبی جاسوس “جس میں کچھ مختلف انداز میں نظر آرہی ہیں۔فلم کے جاری ہونے والے پہلے پوسٹر میں ودیا بالن، بھکارن کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

بھکرے بھکرے بال ، گھنی داڑھی اور ہاتھ پھیلاتی ودیا جاسوس بنی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...