ممبئی میں برائیڈل فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری
ممبئی (آن لائن) ممبئی میں برائیڈل فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، اداکارہ دیا مرزا کی ریمپ پر واک نے شو کی رونق بڑھادی۔فیشن ویک کے تیسرے روزسونے کے زیورات سے لدی اداکارہ چترانگدہ سنگھ سرخ جوڑے میں ریمپ پر آئیں۔سابق مس ایشیا اور ادکارہ دیا مرزا سیاہ اور سرخ رنگ کا لہنگا پہنے ریمپ پر جلو گر ہوئی،فیشن ڈیزائنر راگاویندرا راٹھورنے بھی اداکارہ کو سٹیج پر جوائن کیا،اداکار جیکی شرف اورکبیر بیدی بھی شو میں موجود تھے۔