جہاں مردوں کا اثرورسوخ ہوگا وہاں جنسی استحصال ہوگا‘چترانگدا سنگھ
ممبئی (آن لائن)فلم ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ چترانگدا سنگھ کا کہنا ہے کہ جہاں مردوں کا اثر و رسوخ ہوگا وہاں جنسی استحصال جیسی باتیں ضرور ہوں گی۔یاد رہے کہ چترانگدا کی فلم ’انکار‘ دفاتر میں خواتین کے جنسی استحصال پر مبنی تھی۔چترانگدا ممبئی میں جاری ’برائڈل فیشن ویک‘ میں حصہ لینے آئی تھیں اور انھوں نے یہ باتیں وہیں کہی۔جب چترانگدا سے پوچھا گیا کہ تہلکہ میگزین کے سابق مدیر ترون تیج پال پر اپنی ایک خاتون ساتھی کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال کے الزامات پر ان کا کیا خیال ہے تو چترانگدا نے کہاکہ میں ترون تیج پال معاملے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔ لیکن ایسی کوئی بھی جگہ جہاں مردوں کو برتری حاصل ہو یا ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہو وہاں جنسی استحصال جیسی باتیں ضرور ہوں گی۔‘