اداکار پال واکر کی آخری ہالی ووڈتھرلر فلم”آورز“کا نیا ٹریلر جاری
ورجینیا (این این آئی)گذشتہ روز کار کریش کے نتیجے میں جان گنوا کر اپنے مداحوں کو افسردہ کرنے والے40سالہ اداکار پال واکر کی آخری ہالی ووڈتھرلر فلم”آورز“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکار ایرک ہیزررکی اس فلم میں آنجہانی پال واکر سمیت جینسزروڈریگوئز،ٹی جے حسان،نک گومز اور جوڈ لارمنڈاہم کردار ادا کررہے ہیں۔پیٹر سفرران کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی 2005ء میں امریکا میں آنے والے سمندری طوفان کترینا کے گرد گھومتی ہے جہاں نولان(پال واکر)نامی شخص سمندری طوفان سے آنے والے سیلاب اور بجلی منقطع ہونے کے بعد اسپتال میں اپنی نومولود بچی کی جان بچانے کیلئے جی توڑ کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔ دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپوریہ فلم ”آورز“اسی ماہ13دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔