پریانکا چوپڑا امیتابھ‘ سنجے دت اور عامر خان کا ہم پلہ بن گئیں

پریانکا چوپڑا امیتابھ‘ سنجے دت اور عامر خان کا ہم پلہ بن گئیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان اگر ہندی فلم انڈسٹری کے میگا سٹار ہیں تو اداکارہ پریانکا چوپڑا کا بھی اپنا ہی سٹائل ہے۔عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کار اور رفتار کا شوق صرف مردوں کو ہی ہوتا ہے لیکن اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اسے غلط ثابت کر دیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے رولز روئس گاڑی خریدی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں وہ امیتابھ بچن، سنجے دت ، عامر خان اور جنوبی بھارت کے سٹار اداکار چرن جیوی کا ہم پلہ بن گئیں ہیں۔پریانکا ہندی فلموں کی پہلی اداکارہ ہیں جنھوں نے رولز روئس خریدی ہے۔ تقریباً چار کروڑ روپے قیمت والی اس کار کے لیے پرینکا نے بینک سے قرض لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پریانکا کو یہ کار رواں سال کے آخیر تک مل جائے گا۔ واضح رہے کہ پرینکا سے پہلے ملکہ شیراوت نے بھی رولز روئس خریدنے کی کوشش کی تھی، مگر وہ ناکام رہی تھیں۔

مزید : کلچر


loading...