ڈیڑھ عشقیہ کا پہلا گانا جاری کردیا گیا
ممبئی (این این آئی) ڈیڑہ عشقیہ کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔ مادھوری ڈکشٹ کی مثالی خوبصورتی من موہ رہی ہے۔ان کے ساتھ ہیں کئی ساتھی رقاصائیں ، جن کے سنگ مدھر گلوکاری کی مالا چن رہی ہیں خوبصورت اور پروقار مادھوری ڈکشٹ ، ڈیڑہ عشقیہ کے اس گانے میں درد ہے۔ محبت کی مٹھاس ہے، وہیں ایک بلاوا ہے عاشق کے لیے، رقص تو مادھوری ڈکشٹ کی جیسے جان ہے ، جبھی اس گانے میں دل کھول کر ناچیں ہیں۔اس گانے میں مادھوری ڈکشت کی خوبصورتی اور دلکشی ہمیشہ کی طرح دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ڈیڑہ عشقیہ کا یہ پہلا گانا اپنی شاعری ، گلوکاری ، موسیقی اور مادھوری ڈکشٹ کے دل موہ لینے والے رقص کی وجہ سے جاندار لگ رہا ہے ۔