لیڈی گاگا نے گڑیا کا روپ دھار لیا
ٹوکیو (این این آئی)لیڈی گاگا ان دنوں نئی البم کی تشہیر کی وجہ سے جاپان میں موجود ہیں ، جس کے لیے گلوکارہ نے گڑیا کا روپ دھارا ہے۔گلوکارہ جاپان آئی ہوئی ہیں جہاں نئی البم کی تشہیر کے لیے انہوں نے یہ ساری محنت کی ہے ۔لیڈی گاگا نے گڑیا کاروپ دھارا ہے، جنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نقلی گڑیا ہو۔لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ البم میں دلوں کو چھوتے گانے ہیں ،جو چاہنے والوں کو ضرور پسند آئیں گے۔گڑیا کے اس روپ پر تبصرہ کرتے ہوئے بولیں وہ ہر بار البم آنے سے پہلے کچھ نہ کچھ نیا کرتی ہیں تو اس بار بھی ایسا ہی کیا۔