افتخار مجاز 14 دسمبر 2013ءکو ریٹائر ہوجائیں گے
لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز کے شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ افتخار مجاز 14 دسمبر 2013ءکو مدت ملازمت پوری ہونے پر پی ٹی وی سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ پی ٹی وی لاہور مرکز کے کارکنان دعا گو ہیںکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی بہترین انداز میں گزاریں ۔ان جیسے اوصاف حمیدہ کے وہ مالک ہیں یہ لوگ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے۔ بہر طور پی ٹی وی سروس رولز کے تحت انہیں ریٹائر ہونا ہے یہ خبر میرے لیے بڑی بوجھل ہے میں ان کی شفقت کو تادیر یاد رکھوں گا۔ بڑے انسان ہونے کے ناطے انہوں نے تمام چھوٹے ملازمین سے ایسے روابط بڑھا ئے کہ ہر کوئی انہیں اپنا دوست قرار دیتا ہوا نظر آتا ہے ۔افتخار مجاز نے1980ءمیں میں پی ٹی وی راولپنڈی سنٹر سے بحثیت اسسٹنٹ پروڈیوسر اپنی سروس کا آغاز کیا افتخار مجاز پی ٹی وی کے پہلےPRO رہے ہیں ان سے جب کبھی بھی بات کی تو انہوں نے کہا کہPRO کے شعبہ سے میری کچھ یادیں وابستہ ہیں حیات سیف میں تیرے اس دفتر میںپہنچ کر اپنی ان یادوں کو تازہ بھی کرتا ہوں اور اس شعبے کی اہمیت کو بھی سمجھتا ہوں ۔افتخار مجاز انتہائی مخلص ، ایماندار،اور صلہ رحم شخص ہیں میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ اس ادارے سے بہت سی یادیں پیار، محبتیں سمیٹ کر جائیں گے۔افتخار مجاز کے حوالے سے پی ٹی وی لاہور مرکز کے افسر تعلقات عامہ محمد حیات سیف کا کہنا ہے کہ اللہ رب العزت نے انسان کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے۔