عالمی بینک پاکستان کی بانڈز کے اجراءمیں مددکیلئے تیار ہو گیا

عالمی بینک پاکستان کی بانڈز کے اجراءمیں مددکیلئے تیار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                          کراچی(آن لائن)عالمی بینک پاکستانی حکومت کی جانب سے بانڈز کے اجراءمیں مدد کے لیے تیار ہے۔بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک بانڈز کے اجراءمیں معاونت فراہم کرنے لیے رضامند ہے۔بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے ڈیموں کی تعمیر،توانائی کے منصوبے اور عوام کے لیے سستے گھروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھاشا اور داسو ڈیم کی جلد تعمیر شروع کی جائے۔عالمی بنک نے منصوبوں کے لیے رقم کا بندوبست کرنے میں حکومت پاکستان کو بین الاقوامی بانڈز کے اجراءکیلئے بھی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید :

کامرس -